ایران کے شہریوں کو 4 روز بعد انٹرنیٹ تک جزوی رسائی دوبارہ ملنا شروع ہوگئی
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہریوں کو 4 روز بعد انٹرنیٹ تک جزوی رسائی دوبارہ ملنا شروع ہو گئی ہے، جس سے لوگوں کو کئی دنوں بعد پہلی بار اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کا موقع ملا ہے۔
ایران کی حکومت سے تعلق رکھنے والی ’تسنیم نیوز ایجنسی‘ نے وزیر اطلاعات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ملک بھر میں ’بین الاقوامی‘ انٹرنیٹ تک رسائی رات 8 بجے تک مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔
بیرون ملک مقیم ایرانیوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ 4 دن میں پہلی بار فیس ٹائم یا واٹس ایپ کے ذریعے اپنے ان رشتہ داروں سے رابطے میں آ سکے ہیں، جن کے بارے میں وہ پریشان تھے۔












لائیو ٹی وی