اسرائیلی حملے میں ایران کے مغربی شہر خرم آباد میں بھی پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار شہید
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ اور ترکیہ کی نیوز ایجنسی ’انادولو‘ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ صوبہ لرستان کے دارالحکومت خرم آباد میں اس کے 5 اہلکار اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔
ترکیہ کے خبر رساں ادارے ’انادولو‘ نے نشاندہی کی کہ صوبہ لرستان کے دارالحکومت خرم آباد، اس سے قبل ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں بطور مرکزی ہدف رپورٹ نہیں ہوا تھا۔
ایرانی خبر رساں ادارے ’مہر نیوز ایجنسی‘ نے اس سے پہلے اطلاع دی تھی کہ وسطی ایران کے شہر قم میں ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایران کے مغربی شہر تبریز میں ایک تربیتی مرکز پر حملے میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں، اس طرح آج ہفتے کے روز پاسداران انقلاب کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 9 تک جاپہنچی ہے۔












لائیو ٹی وی