قطری وزیراعظم کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

شائع June 21, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے عباس عراقچی سے ’برادر اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر جاری اسرائیلی جارحیت‘ پر گفتگو کی۔

قطری وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اقدام کو ’ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی صریح پامالی‘ قرار دیا۔

قطر کے وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025