ایران کا امریکی حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

شائع June 22, 2025
— فائل فوٹو: اقوام متحدہ
— فائل فوٹو: اقوام متحدہ

ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے امریکا کے جانب سے اس کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی مشن نے امریکی بمباری کو کھلی اور غیرقانونی جارحیت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جائے۔

مشن نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سلامتی کونسل کی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ان سنگین جرائم کے مرتکب کو مکمل طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے اور وہ سزا سے بچ نہ سکے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025