• KHI: Partly Cloudy 22.6°C
  • LHR: Sunny 16.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.6°C
  • LHR: Sunny 16.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C

ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی

شائع June 22, 2025
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد پارلیمان نے آبنائے ہرمز بند کردینے کی منظوری دے دی، حتمی فیصلہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پارلیمان کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن میجر جنرل کوثری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کردیا جائے۔

تاہم میجر جنرل کوثری نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کردینے کا حتمی فیصلہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کرے گی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جب ضروری سمجھیں گے آبنائے ہرمز بندکردیں گے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمزکےذریعے دنیا کی تیل اورگیس کی 20 فیصد تجارت ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2026
کارٹون : 19 مارچ 2026