پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں
ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں معطل کردیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پروازیں خلیجی ممالک کی کشیدہ صورت حال کے باعث ملتوی کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن منسوخ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اس آپریشن کو ’ بشارت فتح ’ کا نام دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
بعد ازاں، ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈوں پر حملے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی فضائی حدود بند کر دی تھی۔













لائیو ٹی وی