عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شائع June 24, 2025
— فائل فوٹو: ترکیہ میڈیا
— فائل فوٹو: ترکیہ میڈیا

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے ہوئے ہیں، عراقی فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ شمالی بغداد کے کیمپ تاجی ملٹری بیس کو ڈرون نے نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے منگل کی صبح ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایک نامعلوم ڈرون نے بغداد کے شمال میں واقع تاجی ملٹری بیس پر موجود ایک فوجی ریڈار کو نشانہ بنایا۔

بغداد آپریشنز کے کمانڈر کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کیمپ تاجی ملٹری بیس عراقی اور اتحادی افواج کے زیر استعمال ہے۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی افواج نے اس اڈے سے انخلا کیا تھا اور اسے عراقی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا تھا، اس اڈے پر ماضی میں 2 ہزار تک اتحادی فوجی تعینات رہے تھے۔

بغداد سے 20 کلومیٹر (12 میل) شمال میں واقع یہ فوجی اڈہ، امریکی قیادت میں موجود افواج کے خلاف ایران نواز ملیشیاؤں کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025