اسرائیل کیساتھ جنگ میں 610 شہری جاں بحق، 4 ہزار 700 زخمی ہوئے، ایران
ایران نے کہا ہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 610 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمان پور نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ 12 دن کے دوران ہسپتالوں کو انتہائی دل دہلا دینے والے مناظر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تعداد پہلے بتائی گئی اموات (400 سے زائد) اور 3 ہزار 56 زخمیوں کے اعداد و شمار سے بڑھ گئی ہے۔
ایکس پر پیغام میں حسن کرمان پور نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر ایران کے 5 ہزار 5356 شہری متاثر ہوئے، جن میں سے 610 شہید، 4 ہزار 764 زخمی ہوئے، اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج 971 زخمی موجود ہیں۔
فزخمی ہونے والے طبی و صحت کے عملے کی تعداد 25 ہے، 9 ایمبولینسیں بھی حملوں میں تباہ ہوئیں، 7 ہسپتالوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا، 4 صحت کے مراکز متاثر ہوئے،
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سب وہ عام لوگ ہیں جن کے بارے میں دنیا کے سب سے جھوٹی حکومت نے اپنی جارحانہ کارروائی کے آغاز میں کہا تھا کہ ’ہمیں ایرانی عوام سے کوئی دشمنی نہیں‘۔













لائیو ٹی وی