• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان

شائع June 24, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر صوبہ خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور کیے جانے سے متعلق ایک صحافی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے، جس کے جواب میں علیمہ خان نے ذرا توقف لیتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ ( عمران) مائنس ہی ہوگئے ہیں‘۔

اس سوال کے جواب میں کہ خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور بہت طاقت ور ہے ہم انہیں ناں نہیں کہہ سکتے جس پر علیمہ خان نے کہا کہ اگر بوجھ نہیں اٹھاسکتے تو گھر جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا، جبکہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف نے 17 جون کو ایک پیغام میں کہا تھا کہ بجٹ کی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک علی امین، عمر ایوب، مزمل اسلم، تیمور جھگڑا اور شبلی فراز جیل آکر انہیں بریفنگ نہ دیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025