ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، محمد بن سلمان کا جنگ بندی کا خیرمقدم

شائع June 25, 2025
— فائل فوٹو: سپا
— فائل فوٹو: سپا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں محمد بن سلمان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (سپا) کے مطابق منگل کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی جانب سے ٹیلی فونک موصول ہوا۔

یہ رابطہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے ایک دن بعد ہوا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سلامتی اور استحکام کی بحالی اور کشیدگی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا جب کہ تنازعات کا سفارتی بات چیت اور سفارتکاری سے ممکن ہے۔

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں سعودی عرب کے موقف پر تشکر کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے سعودی کا کردار قابل تعریف ہے۔

ایرانی صدر نے ولی عہد محمد بن سلمان کو یہ بھی بتایا کہ تہران امریکا کے ساتھ مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے تحت حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025