ایران اور اسرائیل کی جانب سے ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

شائع June 25, 2025
— فائل فوٹو: ایرانی میڈیا
— فائل فوٹو: ایرانی میڈیا

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اور ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے شمالی شہر رشت میں ڈرون مار گرایا جب کہ تبریز میں حملوں کے خلاف ایئر ڈیفسن سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔

تاہم، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تبریز پر ڈرون حملے کی رپورٹس کی تردید کر دی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی شہر تبریز پر کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، ایسی کوئی اطلاعات بھی درست نہیں ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر ایران کی جانب سے آنے والے 2 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ایئرفورس نے انہیں مار گرایا اور یہ اسرائیلی سرزمین سے باہر کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025