• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

بھکر میں سی سی ڈی کا چھاپہ، شاہ گینگ کے 4 خطرناک اشتہاری مبینہ مقابلے میں ہلاک

شائع June 26, 2025
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان فیصل آباد میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے — فوٹو: ڈان نیوز
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان فیصل آباد میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے — فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر ضلع بھکر کے علاقے دلے والی میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرکردہ ارکان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سی سی ڈی نے ضلع بھکر میں کارروائی کے دوران خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی کا اشتہاریوں کے خلاف پولیس مقابلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا، خطرناک اشتہاری ملزمان پولیس کو قتل، ڈاکے، راہزنی، بھتہ خوری سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

ہلاک ملزمان میں گلفام شاہ، عمر شاہ، حسن شاہ اور بلال شاہ شامل ہیں، چاروں ہلاک ملزمان فیصل آباد کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے شاہ گینگ کے دیگر مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، سی سی ڈی کی پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025