آئینی بحران سےبچنے کیلئے بجٹ منظور کیا، عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، گنڈاپور

شائع June 26, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، آئینی بحران سےبچنے کیلئے بجٹ منظور کیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ( عمران خان ) جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، ہمارے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیا رہے۔

انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، بطور وزیراعلیٰ کسی بھی جیل میں ملاقات کا حق ہے، بانی سے ملاقات ہمارا آئینی اور سیاسی حق ہے، ملاقات نہ کرائی تو آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراتے نہیں ہیں، اور پھر کہتے ہیں کہ سخت باتیں کرتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی بحران سےبچنے کیلئے بجٹ منظور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہورہا، ہم احتجاجاً کسی فنانس کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے، یہ جب پھنسیں گے تب بانی سے ملاقات کرائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم احتجاج کریں تو گولیاں ماری جاتی ہیں، ملک میں آئین اور قانون کو روندا جارہاہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025