• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

آن لائن فراڈ کرنے والے نیٹ ورک کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شائع June 26, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی کی عدالت نے بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کےگرفتار 18 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔

جہاں عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک سے جعلی کویتی پولیس یونیفارم، دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملزمان جعلی موبائل ایپ اور انعامی اسکیموں سے شہریوں کو لوٹنے سمیت دیگر آن لائن فراڈ سے متعلق جرائم میں ملوث تھے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025