• KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان دو ہفتوں میں غزہ میں جنگ ختم کرنے پر اتفاق، اسرائیلی میڈیا

شائع June 26, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی میڈیا میں شائع شدہ خبروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے دو ہفتوں میں غزہ میں جنگ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیلی روزنامے ’ دی ٹائمز آف اسرائیل ’ کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں امریکا کے ایران پر حملے کے بعد، اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور ابراہیمی معاہدے کو توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایک ’ باخبر ذریعے’ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے فون پر اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ کی جنگ آئندہ دو ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی، اس کے بعد چار عرب ممالک، جن میں متحدہ عرب امارات اور مصر بھی شامل ہیں، حماس کی جگہ غزہ پر مشترکہ طور پر حکومت کریں گے، اور حماس کی قیادت کو جلاوطن کر دیا جائے گا اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

تاہم، عرب اتحادی بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ وہ غزہ کی جنگ کے بعد اس کی تعمیرِ نو میں اُس وقت تک شریک نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، تاکہ مستقبل میں دو ریاستی حل کی راہ ہموار ہو سکے، لیکن نیتن یاہو نے فلسطینی اتھارٹی کے کسی بھی کردار کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں، حماس کی قیادت نے بھی طویل عرصے سے جلاوطنی کے مطالبات کو رد کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ اور نیتن یاہو کے ساتھ پیر کی رات کو ہونے والی اس ’ جذباتی’ کال میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ سے نکلنے کے خواہش مند فلسطینیوں کو کچھ نامعلوم ممالک میں بسایا جائے گا۔

سعودی عرب اور شام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کریں گے، اور دیگر عرب و مسلم ممالک بھی ان کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔

اسرائیل، اپنی جانب سے، مستقبل میں دو ریاستی حل کی حمایت کا اظہار کرے گا، بشرطیکہ فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی جائیں، اس کے ساتھ ہی، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ امریکا مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025