• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح ملی، بلاول بھٹو

شائع June 27, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کو 3 حصوں میں تقسیم کرتا ہوں، پاکستان نے سفارتی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے بیانیہ کی جنگ جیتی اور پاکستان نے محاذ جنگ پر بھی بھارت کو شکست سے دو چار کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل ہم سے 7 گنا زیادہ ہیں اور اُس کے سپر پاورز کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں ہی اتنی بڑی طاقت کو شکست دے کر اُس کے 6 جہاز گرا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونی صورتحال کے دوران سفارتی سطح پر پاکستانی سفیروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخی کردارادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدات پر ہم نے پاکستان کا مؤقف دنیا بھر تک پہچانے میں محنت اور کوشش کی اور پھر دنیا نے ہمارے مؤقف کو تسلیم بھی کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی ایک اور بڑا محاذ تھا اور وہ تھا بیانیے کا محاذ، ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو اس میں جیت نصیب ہوئی۔

بلاول بھٹو زرادری نے پاک-بھارت جنگ کے دوران قومی میڈیا کی کوریج کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار شاندار تھا، پاکستانی میڈیا کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا جب کہ دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا کیا جھوٹ دیکھا رہا تھا اور پاکستانی میڈیا کیا بتا رہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت نے پہلگام واقعے پر پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا تو پاکستان نے اپنے ماضی سے انکار نہیں کیا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس واقعے کی آزاد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارت اس سے بھی پیچھے ہٹ گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بھارت جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی مسلسل جھوٹ بولر کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کئی ممالک کو جھوٹ بول کر بتایا کہ پاکستان نے ہم پر حملہ کر دیا ہے جس کے جواب میں ہم نے کہا کہ پاکستان نے تو ابھی صرف اپنا دفاع میں ہہی 6 جہاز گرائے ہیں، جواب دینا تو ابھی باقی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا جہازوں کے گرائے جانے کے معاملے پر بھی بھارت مسلسل جھوٹ کا سہارا لیتا رہا، انھیں اس بات کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگ گیا کہ ہاں ہمارا کوئی جہاز گرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے دوران پاکستان کی ساکھ عالمی برادری کے سامنے بہتر ہوئی جب کہ بھارت نے اپنی ساکھ کھو دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مختلف ممالک کی کوششوں بالخصوص امریکا کے زریعے ہوا، سیز فائر کے وقت کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کسی نیوٹرل مقام پر باہمی مسائل پر آپس میں بات چیت کریں گے، واضح کیا کہ یہ الفاظ میرے نہیں بلکہ مارکو روبیو کے ہیں، جو انہوں نے سیز فائر کے وقت کہے تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کو اصولی طور پرسیز فائر پرعمل درآمد کرنا چاہیے، جیسے ان کی جنگ جھوٹ پر مبنی تھی ان کی بیانیہ بھی جھوٹ پر مبنی ہے، بھارت نے ابتدائی گھنٹوں میں ہی سیز فائر کو مان لیا تھا تاہم اب وہ کہتے ہیں کہ یہ صرف عارضی جنگ بندی تھی، ان کے وزیراعظم کی تقریر سنیں، وہ کیا امن کے داعی کی بات ہے یا وہ جنگ مانگ رہے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنی تقریروں میں پاکستانی نوجوانوں کو کہتا ہے ’روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی کھاؤ‘، وہ نوجوان نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی قصور ہے، ان کے اس طرح کے بیانات سے ہم کیا سمجھیں کہ وہ بات چیت کرنا چاہ رہے ہیں جب کہ ان کا وزیر دفاع کہتا ہے یہ تو ٹریلر تھا کیا یہ کوئی بالی ووڈ کی مووی چل رہی ہے، صاف ظاہر ہے کہ وہ مزاحمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اقوام متحدہ کوشش کر رہا ہے جو وعدہ ہم سے اور جوعدہ امریکا سے کیا گیا بھارت اس وعدے پر کھڑا رہے، بھارتی سرکار کی پوری کوشش ہے وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی گئی امن کی کوشش کو ناکام بنا دیں۔

تاہم، ہماری کوشش ہے کی امن ہو، بات چیت کا راستہ کھلے، تنازعات کے حل کے لیے ممکنہ راستے تلاش کیے جائیں۔ اب اگر بھارت یا مقبوضہ کشمیر میں کہیں بھی کوئی دہشتگردی کا واقع پیش آتا ہے تو اس کا ثبوت نہ بھی ہو تو کیا اس کا الزام بھی پاکستان پر الزام لگا دیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت تکنیکی طور پر، فوج ، آرمی اور سائبر ونگز نے ایسا گہراؤ کیا کہ وہ مجبور ہوگئے اور وہ امریکا کو کہتے رہے کہ ہمیں (پاکستان) کو سمجائے کہ ہم سیز فائر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے 20 مرتبہ کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر انھوں نے کروایا ہے، اگر بھارت کی بات سچ ہے تو وزیراعظم مودی کو ایک بار ٓکر کہہ دیں کہ صدر ٹرمپ جھوٹ بول اور وہ جھوٹا آدمی ہے اور ہم نے سیز فائر نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025