• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

پاکستان میں سِک کیئر سسٹم ہے، جو پہلے لوگوں کو بیمار اور پھر علاج کرتا ہے، مصطفیٰ کمال

شائع June 28, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم نہیں بلکہ سِک کیئر سسٹم ہے، جو پہلے لوگوں کو بیمار کرتا ہے پھر ان کا علاج کرتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم سیمولیشن کانفرنس سے خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی ہر سال بڑھ رہی ہے، جس کے باعث صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد ضرورت سے کہیں زیادہ ہے اور 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے جنم لیتی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرنے کا کوئی تصور ہی نہیں ہے اور اس امر پر زور دیا کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانے کے اقدامات کرنے ہوں گے، صرف علاج پر انحصار کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں ہر گلی کے کونے پر بھی ہسپتال بنا دیں تو ناکافی ہوگا، ہمارے ہستال کینسر کے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں، جو ایک سنگین مسئلہ ہے جب کہ نومولود بچے بھی اس جان لیوا مرض سے محفوظ نہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر بننے کے لیے کردار کی مضبوطی ضروری ہے، کیونکہ لیڈر کا کردار ذاتی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اپنے کردار پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، کیونکہ کردار کی طاقت انسان کو مضبوط بناتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025