پشاور: دہشتگردوں کا حملہ ناکام، فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک

شائع June 29, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت ہلاک کردیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

سی ٹی ڈی سے مقابلے میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افغان خودکش حملہ آور کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہےجو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھاجبکہ ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ ملا ہے۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع دکی میں بھی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے تھے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا۔۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025