• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

کراچی میں ریس کے دوران موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

شائع July 7, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں شاہراہ فیصل پر ریس لگانے کے دوران 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر قائد کی مرکزی شاہراہ پر ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں موٹر سائیکلوں کی ریس کے دوران آپس میں ٹکر ہوگئی، اس حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار شاہراہ فیصل پر ریس لگا رہے تھے، ابتدائی طور پر دونوں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک نوجوان علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق مرنے والے اور زخمی شخص کی شناخت کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025