• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

کراچی: منگھوپیر میں پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان اور اس کا ماموں قتل، ملزمان لڑکی کو لیکر فرار

شائع July 7, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان اور اس کے ماموں کو قتل کر دیا، دوسرا ماموں زخمی ہوگیا، ملزمان لڑکی کو لے کر فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے منگھوپیر محمد خان کالونی میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد اکٹھے کرلیے، فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں شمن علی اور محمد اسحٰق حسین جاں بحق ہوگئے، جب کہ عبداللہ نامی شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شمن نامی شخص نے جتوئی قبیلے کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے ورثا کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور لڑکی کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام تر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، جاں بحق ہونے والے دونوں شخص آپس میں ماموں بھانجے ہیں، زخمی ہونے والا شخص بھی شمن کا ماموں ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025