• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C

سہیلی کے دوست سے شادی کی، حریم سہیل کا انکشاف

شائع July 7, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام، اسکرین شاٹ
—فوٹو: انسٹاگرام، اسکرین شاٹ

رواں برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سہیلی کے دوست سے شادی کی۔

حریم سہیل نے جنوری 2025 میں ریان سے شادی کی تھی، دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے اور اب انہوں نے شوہر سے شادی اور تعلقات پر نئے انکشافات کردیے۔

حریم سہیل نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی تھی، جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سادگی سے شادی کی۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ نے بتایا کہ وہ اتنی پاگل نہیں کہ صرف شادی کے لیے 10 سے 15 لاکھ روپے کا جوڑا بنوائیں، انہوں نے اتنے اخراجات نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی میں مہمانوں کے لیے تیار کرائے گئے کھانے کا مینیو بھی انہوں نے خود تیار کیا تھا اور اسے بھی سادہ رکھا تھا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے شوہر اتنے زیادہ رومانوی نہیں ہیں، تاہم انہوں نے اپنی شادی کو عشق کی شادی قرار دیا۔

حریم سہیل نے بتایا کہ ان میں اور ان کے شوہر میں تین سال کی عمر کا فرق ہے، شوہر ان سے تین سال زائد العمر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی عمر 27 سال سے زائد ہوچکی ہے لیکن وہ ذہنی طور پر پختہ ہیں، اپنی عمر سے بڑے لگتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے لیکن جیسے ان کا داخلہ ہوا، ان کے شوہر اس اسکول سے تعلیم مکمل کر کے جا چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر ریان ان کی سہیلی زینب کے دوست تھے لیکن بعد میں انہوں نے سہیلی کے دوست شادی رچالی۔

حریم سہیل کے مطابق جب ان کی سہیلی پہلی مرتبہ اپنے دوست سے ملاقات کرنے گئیں تو انہیں ساتھ لے گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ان کے شوہر اور ان کی سہیلی کے درمیان دوستی ہوئی، پھر ان کے اور شوہر کے درمیان دوستی ہوئی تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، پھر دونوں ایک ہی ہوگئے۔

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ سہیلی کے دوست سے شادی کرنے کے بعد ان کے اور سہیلی کے درمیان تعلقات کیسے ہیں؟

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025