• KHI: Partly Cloudy 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.1°C

فیصل رحمٰن کو شرٹ کے بغیر تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا؟ صارفین کا دلچسپ ردعمل

شائع July 7, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

سینئر اداکار فیصل رحمٰن کو شرٹ کے بغیر اپنی تصویر اور ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کاسلسلہ جاری ہے۔

اداکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک شرٹ لیس تصویر اور ویڈیو شیئر کی، جو چار ماہ پرانے شوٹ کی ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار کو فوٹو شوٹ کے دوران کیمرے کے سامنے بغیر شرٹ کے، صرف جینز کی پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’میرے عزیز ہم وطنو! سانپ بننے میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں‘۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی یہ شرٹ لیس ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے اداکار کی ذہنی صحت پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں کافی عرصے سے دیکھ رہے ہیں اور مشورہ دیا کہ ’مہربانی کرکے آپ کسی اچھے معالج سے اپنا علاج کروائیں‘۔

کچھ صارفین نے اداکار کی جسمانی صحت پر بھی سوالات اٹھائے اور لکھا کہ ’انہیں گلوکوز کی ضرورت ہے‘۔

بعض صارفین نے عتیقہ اوڈھو کو مخاطب کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’فیصل رحمٰن کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے؟‘

قبل ازیں بھی اداکار اسی نوعیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر چکے ہیں، جس پر بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی تناظر میں فیصل رحمٰن نے ایک انٹرویو میں اپنی آف اسکرین شخصیت پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی زندگی میں بالکل ویسے نہیں ہیں جیسے کرداروں میں نظر آتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ ناظرین ان کی سوشل میڈیا پوسٹس، ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر برہم ہو جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025