زارا نور کی خواتین کو خوبصورت نظر آنے کے لیے ادویات کا استعمال نہ کرنے کی اپیل
اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو خوبصورتی بڑھانے اور سدا جوان نظر آنے کے لیے ادویات کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھاپا قدرتی عمل ہے، جسے خوبصورتی سے اپنانا چاہیے۔
زارا نور عباس نے انسٹاگرام پوسٹ میں خواتین کو اپیل کی کہ وہ بڑھاپا کوئی طعنہ نہیں، عمر گزرنے اور اسے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا، یہ قدرتی عمل ہے، اسے قبول کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے لکھا کہ خوبصورتی اور جاذب نظر آنا وقتی چیزیں ہیں، خواتین کو عارضی چیزوں سے گریز کرکے ذہانت اور عقل سے کام لینا چاہیے۔
زارا نور عباس نے واضح لکھا کہ خواتین کو خوبصورتی بڑھانے، چہرے کو دلکش بنانے، وزن کم کرنے اور سدا جوان نطر آنے کے لیے کسی بھی ادویات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اداکارہ کے مطابق جوان رہنے اور خوبصورت نظر آنے کے لیے ادوایات کا استعمال ایک طرح سے نشے کی لت کی طرح ہے، جس کے عادی ہونے کے خطرناک نقصانات ہیں۔
زارا نور عباس نے بڑھتی عمر اور بڑھاپے کو خوبصورت سچائی قرار دیتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اسے قبول کریں اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے ادوایات کا استعمال ترک کردیں۔
زارا نور عباس نے ایک ایسے وقت میں خواتین کو خوبصورت نظر آنے کے لیے ادویات کے استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفالی جریوالا خوبصورتی بڑھانے اور سدا جوان رہنے کے لیے استعمال کرنے والی ادویات کے منفی اثرات سے ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر چل بسیں۔
رپورٹس کے مطابق شیفالی جریوالا گزشتہ ایک دہائی سے اینٹی ایجنگ ادوایات کا استعمال کرتی آ رہیں تھیں۔












لائیو ٹی وی