مونس علوی ایک بار پھر کے الیکٹرک کے سی ای او مقرر
کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک (کے ای) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مونِس علوی کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق’ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 7 جولائی کے اجلاس میں سید مونِس عبداللہ علوی کو 30 جولائی 2025 سے کے-الیکٹرک کا دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔’
کے الیکٹرک کے مطابق، مونس علوی 2008 میں کے-الیکٹرک میں شامل ہوئے تھے اور سی ای او بننے سے پہلے وہ کمپنی میں چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکریٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
کے الیکٹرک کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے،’ مونس علوی 30 سال کا متنوع مالی تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ادارے کو جدید بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس میں ڈیجیٹائزیشن، صارف مرکوز حکمت عملی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔’












لائیو ٹی وی