• KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C
  • KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C

بھارتی فاسٹ باؤلر کیخلاف خاتون سے زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج

شائع July 8, 2025
فائل فوٹو: انڈین میڈیا
فائل فوٹو: انڈین میڈیا

بھارت کے فاسٹ باؤلر یش دیال کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اتر پردیش پولیس نے کرکٹر یش دیال کے خلاف دھوکا دہی، زیادتی اور ذہنی ہراسانی کے الزامات پر مقدمہ درج کیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق 27 سالہ کرکٹر کے خلاف ایف آئی آر انڈیا پورم تھانے میں اتوار کے روز درج کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مقدمہ بی این ایس کی دفعہ 69 (شادی کا جھوٹا وعدے سمیت دھوکا دہی کے ذریعے جنسی تعلقات) کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب غازی آباد کی رہائشی ایک خاتون نے 21 جون کو انٹیگریٹڈ گریوینس ریڈریسل سسٹم (آئی جی آر ایس) کے ذریعے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو شکایت دی تھی۔

خاتون نے الزام لگایا کہ 5 سالہ تعلقات کے دوران کرکٹر نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر استحصال کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کے خاندان نے بھی اس سے جھوٹے وعدے کیے۔

خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اُسے بعد میں معلوم ہوا کہ کرکٹر دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کے تعلقات میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025