• KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

بدتمیزی کرنے پر نصف درجن سے زائد مردوں کی پٹائی کر چکی ہوں، ماہم عامر

شائع July 9, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ بدتمیزی اور چھیڑ خانی کرنے پر وہ نصف درجن سے زائد مردوں کی بازاروں اور گلیوں میں پٹائی کر چکی ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد پنجابی ہیں، اس لیے وہ خود کو نصف پنجابی سمجھتی ہیں۔

ان کے مطابق ان کے والد ایڈورٹائزنگ شعبے میں کام کرتے رہے ہیں، اس لیے انہیں بھی بچپن سے ہی اشتہارات میں کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے پہلا اشتہار 9 ماہ کی عمر میں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں اشتہارات میں کام کرنے کے بعد انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ بھی کام کیا، جس کے بعد انہوں نے تھیٹرز میں کام کرنا شروع کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین کی خواہش تھی کہ وہ پڑھ لکھ کر سی ایس ایس افسر بنیں یا ڈاکٹر بنیں لیکن ان کے شوق دوسرے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شوہر فیضان شیخ سے پہلی ملاقات تھیٹر میں ہوئی، وہ ان کا تھیٹر دیکھنے گئی تھیں، بعد ازاں دونوں نے ایک تھیٹر میں کام بھی کیا، جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے ان سے بڑے وعدے نہیں کیے، صاف الفاظ میں شادی کرنے کا کہا، ان کے درمیان کوئی رومانوی تعلقات نہیں تھے، براہ راست شادی کی، جس کے بعد ہی ان میں محبت بڑھی۔

اداکارہ نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں شادی سے نہیں گھبرانا چاہیے، شادی کیریئر میں رکاوٹ نہیں ہوتی، بہت اچھی چیز اور اچھا رشتہ ہے۔

ماہم عامر کے مطابق جس لڑکی کو اچھا جیون ساتھی مل جائے، وہ فوری طور پر شادی کرلے، ہر رشتے کی طرح شادی میں بھی اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے اور یہی اسی رشتے کی خوبصورتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ چوں کہ ان کا قد لمبا ہے اور اسکول کے زمانے سے ہی لڑکے ان سے ڈرتے تھے، دراز قد کی وجہ سے انہوں نے متعدد بار بدتمیزی کرنے والے مردوں کی پٹائی بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر انہوں نے بازاروں اور گلیوں میں چھیڑ خانی اور بدتمیزی کرنے والے مردوں کی پٹائی کی اور مجموعی طور پر انہوں نے نصف درجن سے زائد مردوں کی پٹائی کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025