ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

شائع July 10, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز ضلع ٹانک کے پائی آبیزری علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ 2 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر مہران عرف حنظلہ شامل ہے، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، اس کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر فورسز نے فوری اور ہدفی کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے خطرے کو مؤثر طور پر ختم کر دیا۔

کارروائی کے دوران ایک اور شدت پسند زخمی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، چھاپے کے دوران فورسز نے دو سب مشین گنیں، ایک موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا جو شدت پسندوں کے زیرِ استعمال تھا۔

سیکیورٹی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علاقے سے شدت پسندی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025