• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

صدر زرداری سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی تجویز زیرِ غور نہیں، محسن نقوی

شائع July 10, 2025
محسن نقوی نے کہا آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر ہے، اور کسی چیز پر نہیں — فائل فوٹو: اے پی پی
محسن نقوی نے کہا آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر ہے، اور کسی چیز پر نہیں — فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ’میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے‘۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’صدرِ پاکستان کو مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور باوقار تعلق حاصل ہے‘، انہوں نے صاف الفاظ میں کہا ہے ’مجھے معلوم ہے یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہا ہے اور اس پروپیگنڈے سے کسے فائدہ پہنچے گا‘۔

اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ’چیف آف آرمی اسٹاف کی واحد توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر ہے اور کسی چیز پر نہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جو لوگ اس بیانیے کا حصہ ہیں، وہ چاہیں تو دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا ہے کر لیں، ہم ان شا اللہ پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہوا، وہ کریں گے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفے کی خبریں بے سروپا اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔

شیری رحمٰن نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، صدر زرداری جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔

آج صبح کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت آصف زرداری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا تھا کہ صدر مملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق صرف افواہیں زیرگردش ہں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025