• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

مردہ جسم کے’ڈی کمپوز’ ہونے کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

شائع July 10, 2025
— فوٹو: فائل
— فوٹو: فائل

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد پولیس اور ڈاکٹرز سمیت میڈیا پرسنز کی جانب سے بار بار ’ڈی کمپوز‘ کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے بعد کئی افراد کے ذہنوں میں سوال آتا ہے کہ ’ڈی کمپوز باڈی‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

موت کے بعد انسانی جسم ایک قدرتی حیاتیاتی عمل سے گزرتا ہے جسے گلنا سڑنا کہتے ہیں، اسے انگریزی میں ’decomposition‘ کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ عمل مختلف مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، اور اس پر کئی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں جیسے کہ درجہ حرارت، نمی، ماحول، اور لاش کو دفن یا کھلا چھوڑنے جیسے عوامل بھی اس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

انسانی جسم کے ’ڈی کمپوز‘ ہونے کے عمومی طور پر چار مراحل ہوتے ہیں۔

سائنسی ویب سائٹ کے مطابق فرانزک اینتھروپولوجی ماہرین کا ماننا ہے کہ انسانی جسم کی سڑن موت کے صرف چار منٹ بعد بھی شروع ہو سکتی ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ تیز ہوتی جاتی ہے۔

پہلا مرحلہ: آٹولائسس (Autolysis) – جسم کا ازخود ہضم ہونا

یہ عمل موت کے فوراً بعد شروع ہوجاتا ہے، خون کی گردش اور آکسیجن کی عدم موجودگی میں جسم کے خلیے تیزابی ماحول پیدا کرتے ہیں جس سے خلیوں کی جھلیاں پھٹ جاتی ہیں اور انزائمز خارج ہو کر جسم کی اندرونی طور پر توڑنا شروع کرتے ہیں۔

نمایاں علامات

رِگر مورٹس (Rigor mortis): جسم کے پٹھے سخت ہو جاتے ہیں

جلد پر چھالے بنتے ہیں جو چمک دار ظاہری شکل دیتے ہیں

جلد کی بیرونی تہہ الگ ہونا شروع ہو جاتی ہے

دوسرا مرحلہ : پھولنا (Bloat)

اس مرحلے میں جسم میں موجود بیکٹیریا گیس پیدا کرتے ہیں جو جسم کو پھلا دیتی ہیں۔

سلفر مرکبات کی وجہ سے جلد کا رنگ بدلتا ہے اور لاش سے شدید بدبو پیدا ہوتی ہے جو کیڑے مکوڑوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

نمایاں علامات:

جسم کا سائز دوگنا ہونا

شدید بدبو

کیڑوں کی سرگرمی کا آغاز

تیسرا مرحلہ : فعال سڑن (Active Decay)

اس مرحلے میں جسم کے نرم اعضا گلنے لگتے ہیں، اور جسم کا وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔

مائع مادہ ناک، منہ یا جسم کے دیگر سوراخوں سے بہنے لگتا ہے، جلد، پٹھے اور اندرونی اعضا مائع کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، صرف بال، ہڈیاں اور کارٹلیج باقی رہ جاتے ہیں۔

چوتھا مرحلہ: ڈھانچا بن جانا (Skeletonization)

اس مرحلے میں تمام نامیاتی مادہ، بشمول کولیجن (collagen)، گل جاتا ہے اور صرف ہڈیوں کا ڈھانچہ باقی رہ جاتا ہے، یہ عمل ماحول کے مطابق مختلف وقت لے سکتا ہے

ڈی کمپوزیشن کا عمومی وقت (Decomposition Timeline)

اندرونی اعضا کے گلنے کا آغاز: 24 سے 72 گھنٹے بعد

جسم کا پھولنا، ناک و منہ سے جھاگ نکلنا: 3 سے 5 دن

پیٹ میں گیس جمع ہونے سے جسم کا رنگنا: 8 سے 10 دن

ناخن اور دانتوں کا ڈھیلا ہو جانا: چند ہفتوں بعد

جسم کے مکمل طور پر مائع میں تبدیل ہونا: چند ماہ بعد

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025