عالمی ای کامرس کمپنی ’ علی بابا ’ پاکستانی انٹرپرنیورز کو تکنیکی تربیت دینے کی خواہاں
وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے ای کامرس کےذریعےتجارت میں پاکستانی کاروباری برادری کےکلیدی کردار کو سراہا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے علی بابا کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ ای کامرس پلیٹ فارمز پر 3 لاکھ سےزائد پاکستانی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں، عصرحاضر میں ای کامرس برآمدات میں اضافےکا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔
علی بابا کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ نے ای کامرس کےذریعےتجارت میں پاکستانی کاروباری برادری کےکلیدی کردار کو سراہا اور کہا کہ علی بابا کے پلیٹ فارم پر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور فروخت سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کو مزید وسعت دینےکی لامحدود استعداد موجود ہے۔
علی بابا کے وفد نے پاکستانی تاجروں کی تعداد بڑھانے کیلئےانٹرپرنیورز کی تکنیکی تربیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں شریک حکام کو ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنےکیلئےکمیٹی تشکیل دینےکی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔












لائیو ٹی وی