• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

5 گیندوں پر 5 وکٹیں، کرٹس کیمفر نے تاریخ رقم کردی

شائع July 11, 2025
فوٹو: کرکٹ آئرلینڈ
فوٹو: کرکٹ آئرلینڈ

آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، آل راؤنڈر 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق کرٹس کیمفر نے یہ کارنامہ بین الصوبائی ٹی 20 ٹرافی میں منسٹر ریڈز کی جانب سے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف انجام دیا، انہوں نے 2.3 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

منسٹر ریڈز کے کپتان کیمفر نے اپنے دوسرے اور تیسرے اوور کے درمیان 5 وکٹیں لیں، جب نارتھ ویسٹ واریئرز کی ٹیم 189 رنز کے ہدف کا تعاقب میں 87 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ پچ پر موجود تھی تاہم صرف ایک رنز کے اضافے سے واریئرز کی مزید 5 وکٹیں گر گئیں اور پوری 88 کے مجموعے پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کرٹس کیمفر کی 5 وکٹیں

کرٹس کیمفر نے 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر جیرڈ ولسن کو آف اسٹمپ اڑا کر آؤٹ کیا۔ اوور کی آخری بال پر کیمفر نے گراہم ہوم ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ 13ویں اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوا 14ویں اوور میں کرٹس کیمفر نے پہلی ہی گیند پر اینڈی مکبرائن کو ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ کروا کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اوور کی دوسری بال پر روبی ملر آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیند کو چھیڑ کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ 14 ویں اوور کی تیسری بال پر کرٹس کیمفر نے جوش ولسن کو کلین بولڈ کر دیا۔

اور اس کی ساتھ ہی انہوں کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

کرٹس کیمفر نے اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اوور کی تبدیلی کے باعث سمجھ نہیں آ رہا تھا کیا ہو رہا ہے، میں نے اپنی لائن اور لینتھ پر اعتماد رکھا، اور اسے بہت آسان رکھا اور خوش قسمتی سے سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایک بیٹر باقی رہتا تو وہ 6 گیندوں پر 6 وکٹیں بھی لے سکتے تھے؟ تو کیمفر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں، میرا نہیں خیال، جو ہونا تھا وہ ہو گیا، خوشی ہےسورج کی روشنی میں کھیلنے کا موقع ملا۔

کیمفر پہلے بھی ٹی20 انٹرنیشنل میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025