• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

کراچی کے بجائے جدہ پہنچانے کا معاملہ، مسافر نے نجی ایئرلائن کو لیگل نوٹس بھیج دیا

شائع July 12, 2025
— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور سے کراچی آنے والے مسافر کو جدہ پہنچانے کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے، مسافر شاہ زین نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مسافر کا کہنا تھا کہ نجی ایئر لائن کی غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ایئرلائن عملے نے کمال کرتے ہوئے لاہور سے کراچی آنے والے مسافر کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک شاہ زین چند دن قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لیے مسافر طیارے میں بیٹھے لیکن طیارہ انہیں کراچی کے بجائے جدہ لے گیا تھا۔

حیران کن طور پر نجی ایئر لائن کا عملہ پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر ہی مسافر کو لاہور سے جدہ لے گیا تھا۔

نجی ایئرلائن کمپنی کے ترجمان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عملے کی غلطی کی وجہ سے کراچی کے مسافر کو جدہ لے جایا گیا۔

متاثرہ مسافر کے سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹ انظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تفتیش شروع کردی تھی۔

متاثرہ مسافر نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بتایا تھا کہ ان کے ساتھ واقعہ 7 جولائی کو پیش آیا، وہ لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے طیارے میں سوار ہوئے تھے۔

ان کے مطابق مقامی پروازوں والی جگہ پر ہی نجی ایئر لائن کی بین الاقوامی پرواز بھی موجود تھی اور ان کے پوچھے جانے پر عملے نے انہیں ملکی کے بجائے بین الاقوامی پرواز کی جانب بھیج دیا تھا اور طیارے میں داخل ہوتے وقت ایئرہوسٹس نے ان کا ٹکٹ دیکھ کر انہیں اپنی سیٹ بھی بتائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025