• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

کراچی: طارق روڈ کے قریب مسلح ملزمان سنار سے 4 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

شائع July 13, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے
— فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے تھانہ فیروز آباد کی حدود میں طارق روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سنار سے 4 کروڑ روپے لوٹ لیے۔

ڈان نیوز کے مطابق طارق روڈ کے قریب رات گئے سنار سے ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر ڈاکو 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ سنار بلال اپنے ملازم کے ساتھ سونا فروخت کرکے صدر صرافہ بازار سے واپس جارہا تھا۔

واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے انجام دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے اور سنار بلال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025