• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 16.6°C

افشاں قریشی نے محبت کی شادی اور ساس سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنا دیا

شائع July 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ افشاں قریشی نے بتایا کہ ان کی محبت کی شادی کئی مہینوں تک خفیہ رہی اور جب وہ پہلی بار اپنی ساس سے ملیں تو ان کا ردعمل بہت ہی دلچسپ تھا۔

افشاں قریشی کے شوہر عابد قریشی بھی اداکار تھے اور دونوں کی دوستی فلم کے سیٹ پر ہوئی، جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

افشاں قریشی نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی محبت کی شادی تھی، جس میں صرف ان کے شوہر کے بھائی نے شرکت کی، چونکہ ان کی ساس علیل تھیں، اس لیے شوہر نے انہیں اس شادی کے بارے میں نہیں بتایا اور کئی مہینوں تک انہوں نے شادی کو خفیہ رکھا۔

افشاں قریشی نے بتایا کہ وہ کئی مہینے شادی شدہ رہیں، لیکن ان کے شوہر انہیں اپنی والدہ سے ملوانے کے لیے نہیں لے کر گئے، تاہم ان کے اصرار پر ایک دن شوہر انہیں گھر لے گئے۔

اداکارہ کے مطابق پہلی ملاقات میں ساس کچھ ناراض تھیں، لیکن انہوں نے آگے بڑھ کر خود ساس کو گلے لگا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شروعات میں ساس ان سے ناراض دکھائی دیتی تھیں اور اکثر ڈانٹا بھی کرتی تھیں، لیکن حقیقتاً وہ بہت پیار کرتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق چونکہ وہ میمن ہیں، اس لیے ان کی اردو درست نہیں تھی، جب کہ ساس کا تعلق لکھنؤ سے تھا، جس کے باعث انہیں غلط اردو بولنے پر اکثر ڈانٹ پڑتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ساس کا پیار کرنے کا انداز ہی کچھ ایسا تھا کہ بظاہر لگتا تھا وہ ڈانٹ رہی ہیں، لیکن دراصل وہ اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہوتی تھیں، وہ صرف 15 دن ان کے ساتھ رہیں، لیکن انہی دنوں میں ساس نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔

افشاں قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی ساس اکثر ان کے لیے کھانا بنایا کرتی تھیں اور جب وہ انہیں کھانا بنانے سے منع کرتیں تو ساس ڈانٹ کر کہتیں ’آپ جائیں یہاں سے!‘ اس پر ان کے شوہر کہا کرتے تھے کہ وہ تمہیں ڈانٹتی ہیں، لیکن تمہاری محبت اور پرواہ بھی کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025