• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

لکی مروت : بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شخص ہلاک، تین دہشت گرد مارے گئے

شائع July 13, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخو ا کے ضلع لکی مروت میں اتوار کی شام خیبر پختونخوا تیجوری روڈ پر ایک مقامی سیاسی رہنما کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی ) سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے، جبکہ تین دہشت گردوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم سیاسی رہنما حملے میں محفوظ رہے۔

بنوں ریجن کے ریجنل پولیس آفیسر کے ترجمان خانزالہ قریشی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین، انعام اللہ، پل احمد زئی کے علاقے سے امن کے لیے ہفتہ وار احتجاج سے واپس آ رہے تھے جب ان کی گاڑی تیجوری روڈ پر نصب دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی ) سے ٹکرا گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ انعام اللہ حملے میں محفوظ رہے، تاہم، اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ انعام اللہ کے قافلے کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

انعام اللہ نے جائے وقوعہ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، وہ عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کر رہے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس ٹیم جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے اور تفصیلی رپورٹ بعد میں فراہم کی جائے گی، تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025