پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد بھی عبور

شائع July 14, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس نے 2 ہزار 202 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار کی نئی تاریخی سطح بھی عبور کرلی ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 202 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا، گزشتہ ہفتے کاروبار کا اختتام ایک لاکھ 34 ہزار 299 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

پیر کو 474 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 274 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 194 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، جس نے حالیہ عرصے میں عالمی سطح پر متعدد بحرانوں کے باوجود ترقی کا سفر برقرار رکھا ہے۔

مئی میں بھارت-پاکستان کے درمیان کشیدگی اور جنگی صورت حال، جون میں اسرائیل-ایران 12 روزہ جنگ کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تیزی سے ریکوری کی، اور اب ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے، مہنگائی کی شرح میں کمی جیسے اہم اشاریے حکومت کی جانب سے معشیت میں بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کے عکاس ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025