شمالی وزیرستان: حملہ آوروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما محمد رحمٰن ڈرائیور سمیت جاں بحق
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک محمد رحمٰن ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق قبائلی رہنما ملک محمد رحمٰن اور ان کے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
10 جولائی کو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب اور پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا تھا کہ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں مہم چلا رہے تھے کہ شنڈئی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔













لائیو ٹی وی