• KHI: Sunny 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Sunny 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

شائع July 17, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی نااہلی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان آج مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔

مذاکرات کے بعد بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھکس کمیٹی کے فیصلے سپریم ہوں گے، احتجاج اپوزنشن کا حق ہے لیکن آئین کے مطابق کیا جائے گا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مناسب نتائج آنے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ 28 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا، اور ان ارکان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

15 جولائی کو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کے معطل ارکان کو جرمانہ جمع کروانے کی ہدایت کردی تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ پر10 ارکان پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ پر 10 ارکان پر جرمانہ عائد کیا تھا، اسمبلی کے اجلاس میں ڈیسکوں پر چڑھ کر مائیک توڑنے والے 10 ارکان پر 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد ہوا تھا۔

اسپیکر نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 10 ارکان کو 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025