• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

پختونخوا اسمبلی: سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا

شائع July 20, 2025
الیکشن رولز کے مطابق انتخابات سے ایک دن پہلے دن بارہ بجے تک امیدوار ریٹائر ہو سکتا ہے۔
—فائل فوٹو: اے ایف پی
الیکشن رولز کے مطابق انتخابات سے ایک دن پہلے دن بارہ بجے تک امیدوار ریٹائر ہو سکتا ہے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض امیدواروں نے مقررہ وقت میں کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت آج دن 12 بجے تک تھا، یہ وقت ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے مقررہ وقت میں کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات سے ریٹائرمنٹ لینے سے متعلق کسی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیا۔

عرفان سلیم، عائشہ بانو، وقاص اورکزئی، خرم ذیشان اور ارشاد حسین انتخابات سے دستبردار نہیں ہوئے۔

سینیٹ الیکشن سے دستبرداری کا آج دن بارہ بجے وقت تھا، حتمی فہرست میں شامل تمام نام اب انتخابات کے لیے امیدوار تصور کیے جائیں گے۔

الیکشن رولز کے مطابق انتخابات سے ایک دن پہلے دن بارہ بجے تک امیدوار ریٹائر ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025