• KHI: Sunny 37.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.3°C
  • KHI: Sunny 37.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.3°C

ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد، مہنگائی کا تخمینہ 5.8 فیصد پر برقرار

شائع July 23, 2025 اپ ڈیٹ July 23, 2025 03:12pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے رواں مالی سال معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے تخمینوں میں تبدیلی نہیں کی، اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد جبکہ مہنگائی کا تخمینہ 5.8 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کے لیے رواں مالی سال معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے تخمینوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد برقرار رکھا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا ہے۔

اے ڈبی بی نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا تخمینہ 5.8 فیصد پر برقرار رکھا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 7.5 فیصد رکھا ہے۔

اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپریل 2025 میں آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد اور مہنگائی کا تخمینہ 5 اعشاریہ 8 فیصد لگایا تھا جس کو اب تازہ رپورٹ میں برقرار رکھا گیا ہے-

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایشیا اور پیسفک ممالک کے لیے معاشی شرح نمو کا تخمینہ رواں مالی سال 0.2 فیصد کمی سے 4.7 فیصد اور آئندہ مالی سال مزید کم ہوکر 4.6 فیصد لگایا ہے جس کی وجوہات میں امریکا کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے نتیجے میں برآمدات میں ممکنہ کمی، تجارتی غیر یقینی اور جیو پولیٹیکل ٹینشن سمیت دیگر عوامل کو قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026