• KHI: Partly Cloudy 15.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

کارتک آریان کے ساتھ بولی وڈ فلم کی پیشکش پر تنقید، جنت مرزا نے ناقدین کو حاسد قرار دے دیا

شائع July 24, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

مقبول ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے بولی وڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کی پیشکش سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ دوسروں کی خوشی اور کامیابی کو دکھاوا سمجھتے ہیں۔

گزشتہ دنوں جنت مرزا کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ایک تو اُن کے والد انہیں بھارتی فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دوسرا اُن کی اپنی بھی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے۔

جنت مرزا نے کہا کہ انہیں بھارت جا کر کام کرنے کی خواہش نہیں ہے، اسی لیے انہوں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا۔

اداکارہ کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شاہ رخ خان نے بھی انہیں فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے مصروفیت کی وجہ سے انکار کر دیا۔

حال ہی میں جنت مرزا نے انسٹاگرام پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات لوگ دکھاوا نہیں کر رہے ہوتے بلکہ وہ اپنی خوشیوں اور کامیابیوں کے لمحات شیئر کر رہے ہوتے ہیں، جب تک کہ آپ ان باتوں کو حسد کی نظر سے نہ دیکھ رہے ہوں۔

انہوں نے ناقدین کو خود کو درست کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025