بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ کھیلنے، پاکستان کیخلاف میچ کیلئے گرین سگنل مل گیا

شائع July 26, 2025
ایشیا کپ میں پاکستان، میزبان بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، یو اے ای ، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہونگی۔
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
ایشیا کپ میں پاکستان، میزبان بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، یو اے ای ، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہونگی۔ — فائل فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد ایشیاکپ کاشیڈول آئندہ 48 گھنٹے میں جاری ہونے کا امکان ہے، ایشیا کپ کے میچز 8 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

دھمکیاں دینے والے بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور اب وہ ایشیا کپ بھی کھیلنے کو تیار ہوگیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ کھیلنے کے لیے حکومت سے اجازت مل گئی، پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول اگلے 48 گھنٹے میں جاری کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے، لیگ میچ کے سپر فور مرحلے اور فائنل میں پہنچنے پر بھی پاک بھارت میچز ہوسکتے ہیں۔

ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان میزبان بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، یو اے ای ، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025