• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

کراچی: گیمنگ زون میں 6 مسلح ملزمان 60 افراد سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار

شائع July 27, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔
— فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔ — فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گیمنگ زون میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ملزمان 60 سے زائد افراد سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق گلشن اقبال 13 ڈی میں 6 مسلح ملزمان گیمنگ زون میں داخل ہوئے اور 60 سے زائد افراد کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔

ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے ملزمان بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے لیس تھے، ملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹ کر اندر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں لوٹ مار اور ڈکیتیوں کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں، رواں ماہ جولائی میں فیروز آباد سے سنار سے 4 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے تھے، اسی طرح کورنگی دو نمبر پر دن دیہاڑے ایک سنار کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

اورنگی ٹاؤن میں سعودی عرب سے والد کی تدفین میں شرکت کے لیے آئے ہوئے نوجوان کو بھی قتل کیا گیا، کورنگی کراسنگ میں ایک سنار کو لوٹ لیا گیا، سڑکوں پر شہریوں کا لٹنا معمول ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور کاریں چوری ہونے اور چھیننے کی وارداتیں بھی جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026