• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C

یمنیٰ زیدی نے ’تیرے بن 2‘ کی تاخیر کی اصل وجہ بتا دی

شائع July 27, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کا اعلان دو سال قبل کیا گیا تھا، مگر اب تک اس میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، تاہم حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے ایک ایونٹ کے دوران اس تاخیر کی اصل وجہ بتا دی، جس بارے میں مداح کافی عرصے سے سوال کر رہے تھے۔

جیو انٹرٹینمنٹ پر دسمبر 2022 سے جولائی 2023 تک نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہوا اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے جولائی 2023 میں ہی ڈرامے کی کامیابی پر خوشی مناتے ہوئے اس کے سیزن 2 کا اعلان کر دیا۔

58 اقساط پر مشتمل ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کے کرداروں کے گرد گھومتی تھی، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا تھا، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا تھا۔

تاہم اس اعلان کو تقریباً دو سال گزر چکے ہیں اور اب تک اس منصوبے کے بارے میں کوئی نئی پیشرفت سامنے نہیں آئی، جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی نے بھی اپنی پروفائل سے ’تیرے بن 2‘ کے اعلان کی پوسٹ ہٹا دی ہے۔

حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے ’تیرے بن 2‘ کی تاخیر کی اصل وجہ بتاتے ہوئے امریکا میں ایک ایونٹ کے دوران کہا کہ ان کے خیال میں اس پراجیکٹ کا اعلان بہت جلدی میں کیا گیا تھا اور وہ سمجھتی ہیں کہ اس کی تاخیر کی اصل ذمے داری پروڈیوسرز اور اداکاروں دونوں پر عائد ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے کی تاخیر کی اصل وجہ یہی ہے، آپ سب سیزن 2 کی امید رکھیں، لیکن ابھی ان کے پاس اس حوالے سے کوئی خاص معلومات نہیں ہیں، کیونکہ یہ اب بھی زیرِ تکمیل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025