• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

موسمیاتی تبدیلیاں: عمارتیں محفوظ بنانے کیلئے گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز منظور

شائع July 27, 2025
بارش کا پانی جمع کرنے، فلٹر کرنے اور دوبارہ استعمال کا نظام لازمی قرار دیا گیا ہے۔
فوٹو: نیئربائی انجینئرز/ویب سائٹ
بارش کا پانی جمع کرنے، فلٹر کرنے اور دوبارہ استعمال کا نظام لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو: نیئربائی انجینئرز/ویب سائٹ

وفاقی حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی غرض سے عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے نیا منصوبہ تیار کرلیا، کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی امور نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز منظور کیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی غرض سے عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے نیا منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمارتوں میں توانائی کی بچت اور پانی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گرین بلڈنگ کوڈز منظور کر لیے گئے ہیں، کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی امور نے گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز منظور کیے ہیں۔

گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز پاکستان انجینئرنگ کونسل نے تیار کیے ہیں، گرین بلڈنگ کوڈز 4 یا زیادہ منزلہ عمارتوں کے لیے قومی معیار متعین کریں گے، کوڈز میں توانائی، پانی کی بچت اور مقامی حیاتیاتی تنوع کا تحفظ شامل ہے۔

دونوں کوڈز اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز رہائشی، تجارتی و صنعتی عمارتوں پر نافذ ہوں گے۔

بارش کا پانی جمع کرنے، فلٹر کرنے اور دوبارہ استعمال کا نظام لازمی قرار دیا گیا ہے، کوڈز کا مقصد میونسپل پانی پر انحصار کم کرنا اور پانی کے بحران کا حل ہے۔

سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی، رجسٹرار پی ای سی نے دونوں بلڈنگ کوڈز پیش کیے۔

دونوں کوڈز کو پی ای سی ایکٹ 1976 کی دفعہ 25(1) میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کوڈز وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے بھیجے جائیں گے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کوڈز ملک بھر میں نافذ ہوں گے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025