• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

’سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے‘ جیسے گانوں نے ہماری نسل کو برباد کردیا، بشریٰ انصاری

شائع July 27, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو میں پرانے گانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان گانوں نے عورت کو صرف مرد کی خوشی کے لیے جینے کا سبق دیا، جو ایک خطرناک روایت ہے۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے دور کے گانوں پر مزاحیہ انداز میں رائے دی۔

انہوں نے گانے گنگناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور کے زیادہ تر گانے عورت کو مرد کی خوشی کے لیے خود کو قربان کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔

بشریٰ انصاری کے مطابق اُس زمانے کے گانوں میں عورت مرد سے کہتی ہے کہ تڑپاؤ گے، تڑپا لو، ہم تڑپ تڑپ کر بھی تمہارے گیت گائیں گے، ٹھکراؤ گے، ٹھکرا لو، ہم روتے روتے بھی تمہارے چھتر کھائیں گے۔

ان کے بقول، ایسے گانوں نے اس دور کی نسل کو برباد کر کے رکھ دیا۔

انہوں نے ایک اور گانے سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے کی مثال دیتے ہوئے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی اپنے لیے جئیں، اپنے لیے سنوریں اور ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش نہ کریں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے منفرد انداز میں ان گانوں کے امتیازی رویوں پر تنقید کرتے ہوئے معاشرتی سوچ پر خوبصورت طنز کیا اور کہا کہ خواتین کو خود مختار اور بااعتماد ہونا چاہیے۔

ان کی اس بات سے سوشل میڈیا صارفین بھی متفق نظر آئے اور ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری بالکل درست کہہ رہی ہیں، کیونکہ عزتِ نفس کی زندگی میں بہت اہمیت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025