• KHI: Sunny 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C

کومل میر بہت مقبول ہے، سب اسے اپنے گھر کی بہو بنانا چاہتے ہیں، یشما گل

شائع July 29, 2025
— فوٹو: ریویو پی کے
— فوٹو: ریویو پی کے

اداکارہ یشما گل نے بتایا کہ ان کی قریبی دوست و اداکارہ کومل میر بے حد مقبول ہو چکی ہیں، ان کے لیے آنے والے رشتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے وہ ان کے گھر کی بہو بنے۔

یشما گل نے حال ہی میں وجاہت رؤف کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ نیویارک سے واپس آرہی تھیں، بورڈنگ بھی ہو چکی تھی، اس دوران ان کے دوستوں کا فون آیا جو مسلسل کہہ رہے تھے کہ تم پاکستان کیوں جارہی ہو ہمارا اٹلانٹک سٹی جانے کا ارادہ ہے۔

اداکارہ کے مطابق دوستوں کے مسلسل کہنے پر انہوں نے جہاز سے اترنے کے لیے ایئرہوسٹس سے جھوٹ بولا کہ ان کے بوائے فرینڈ کو پینک اٹیک ہوگیا ہے، اس لیے انہیں جہاز سے اترنا ہوگا۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے پیسے کے مقابلے میں پیار کو ترجیح دی۔

شادی کے حوالے سے یشما گل نے کہا کہ فی الحال وہ کسی بھی قسم کے تعلق میں نہیں ہیں، لیکن شادی کرنے کے لیے بہت زیادہ بے تاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کومل میر ان کی بہت اچھی دوست ہیں اور آج کل بہت مقبول ہو رہی ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر کوئی اسے اپنے گھر کی بہو بنانا چاہتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کومل میر کے گھر بیٹھے ہی بہت سے رشتے آرہے ہیں، انہیں اس پر شکر گزار ہونا چاہیے اور وہ ان کی شادی کرانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025