• KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C
  • KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C

حماد اظہر کی سلمان راجا سے مشاورت، 9 مئی کے مقدمات میں عدالت سے رجوع کا فیصلہ

شائع July 29, 2025
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے مشکلات کے باوجود انصاف کی امید ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے مشکلات کے باوجود انصاف کی امید ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے 9 مئی کے مقدمات پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حماد اظہر کی درخواست ضمانت کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، حماد اظہر نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری و سینئر قانون دان سلمان اکرم راجا سے حماد اظہر نے مشاورت کی ہے، وکلا نے حماد اظہرکی درخواست ضمانت کے لیے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ سے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کی جائے گی، ضمانت کے بعد تمام مقدمات کے خلاف متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے مشکلات کے باوجود انصاف کی امید ہے، کسی پر تشدد احتجاج کا حصہ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ کافی عرصے سے منظر عام سے غائب رہنے والے حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے انتقال پر گزشتہ ہفتے نماز جنازہ کے موقع پر سامنے آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026