• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا

شائع July 29, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک فوٹو
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک فوٹو

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق الٹرافائن ایس ایم ڈی پین لیس 5 اور 3 ملی لیٹر سرنجز کے ایک ایک بیچ بھی معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں ان سرنجز کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ان سرنجز کو مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اتھارٹی نے متعلقہ اداروں، ہسپتالوں اور فارمیسیز کو ہدایت کی ہے کہ ان بیچ نمبرز کی نشاندہی کرکے فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے بچایا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025