علیزے شاہ اداکاری میں زیرو ہیں، روبینہ اشرف کی پرانی ویڈیو وائرل
سینئر اداکارہ و ہدایت کار روبینہ اشرف کی جانب سے علیزے شاہ کی اداکاری پر کیے گئے تبصرے کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے کے بعد سینئر اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہے۔
روبینہ اشرف کی وائرل ہونے والی ویڈیو چند ماہ پرانے ٹی وی شو کی ہے، جس میں ان سمیت دیگر مبصرین نے بھی علیزے شاہ کی اداکاری پر تبصرے کیے تھے۔
مذکورہ ٹی وی شو میں عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل نے بھی علیزے شاہ کی اداکاری پر تبصرہ کیا تھا، تاہم روبینہ اشرف نے انہیں زیادہ میک اپ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
وائرل ہونے والی کلپ میں روبینہ اشرف بولتی نظر آتی ہیں کہ علیزے شاہ اداکاری کے حوالے سے انڈا ہیں، وہ زیرو ہیں، البتہ میک اپ کرنے کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
اداکارہ نے پروگرام میں عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جب مناظر پر علیزے شاہ کی تعریفیں کی ہیں، وہ دراصل ان کی محنت نہیں۔
روبینہ اشرف کے مطابق علیزے شاہ کے چند ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں جو اچھے مناظر ہیں، ان کا کریڈٹ لکھاری اور ہدایت کار کو جاتا ہے، اس میں علیزے شاہ کا کوئی کردار نہیں۔
اداکارہ نے واضح طور پر کہا کہ علیزے شاہ اداکاری کے حوالے سے زیرو ہیں، البتہ وہ میک اپ کر لیتی ہیں اور وہ ہر ڈرامے میں ایک جیسا ہی اور ایک جتنا میک اپ کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میک اپ کرکے اداکاری کرنے کا زمانہ کافی پرانا ہو چکا، اب کام کرنا پڑتا ہے اور علیزے شاہ اداکاری کے حوالے سے انڈا ہیں۔
روبینہ اشرف کی جانب سے علیزے شاہ کو اداکاری میں زیرو قرار دیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آٓڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے روبینہ اشرف کی تنقید پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور لکھا کہ بطور سینئر انہیں جونیئرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تھی۔












لائیو ٹی وی